سعودی عرب میں وزارت صحت نے جمعے کے روز کرونا وائرس کے مزید 1172 کیسوں کے اندراج کا اعلان کیا ہے۔ اس طرح مملکت میں اس وبائی مرض سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 15102 ہو گئی ہے۔وزارت صحت کے ترجمان محمد العبد العالی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ متاثرین کی مجموعی تعداد میں 25% سعودی شہری اور 75% غیر ملکی مقیمین ہیں۔متاثرین میں 93 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ ان کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔









