ریاض ؛سعودی عرب کی حج وعمرہ کمیٹی کے رکن ھانی العمیری نے کہاہے کہ سعودی حکومت نے عمرہ پروگرام آن لائن فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے،خواہش مند حضرات آن لائن بکنگ کر سکیں گے۔
غیرملکی مسلمان عمرہ ویزہ حاصل کرنے کے بعد ہوائی جہازوں کی ٹکٹ، مواصلات، ہوٹلوں میں قیام،عمرہ کی ادائیگی سے متعلق معاون کمپنی اور دیگر ضروری مراحل کی بکنگ کرسکتا ہے۔