نئی دہلی، ہندوستان اور سعودی عرب نے دہشت گردی کو آئندہ نسل کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے آج اس بات پر اتفاق ظاہر کیا کہ انسانیت کے خلاف اس خطرے کو بڑھاوا دینے والے ممالک پر دباؤ بنانے ، دہشت گردی کے خاتمے اور دہشت گردوں اور ان کی سرپرستی کرنے والوں کو کیفر کردار تک لانا بہت ضروری ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی اور سعودی اور سعودی عرب کے شہزادے محمد بن سلمان بن عبدالعزیز ال سعود کے مابین یہاں حیدرآباد ہاؤس میں ہوئی وفود سطح کی میٹنگ میں مذکورہ اتفاق رائے ظاہر کیا گیا۔ دونوں ممالک نے سرمایہ کاری، سیاحت، رہائش اور ثقافت نیز میڈیا سے متعلق تعاون کے پانچ معاہدوں پر دستخط کئے۔
میٹنگ کے بعد مسٹر مودی نے اپنے بیان میں کہا کہ اپنے اسٹریٹجک ماحول کے تناظر میں، ہم نے باہمی دفاعی تعاون کو مضبوط کرنے اور اس میں توسیع کرنے پر بھی کامیاب گفت و شنید کی اور کہا کہ گزشتہ ہفتے پلوامہ میں وحشیانہ دہشت گردانہ حملہ، انسانیت مخالف خطرے سے دوچار دنیا کو نجات دلانا ہے۔