ریاض: سعودی عرب نے اسلام کے دو مقدس مقامات یعنی کعبہ اور مسجد نبوی میں فوٹو اور ویڈیوز پر پابندی عائد کردی۔حکام نے بتایا کہ یہ فیصلہ اس پریشانی سے بچنے کے لئے کیا گیا جو نمازی محسوس کرتا ہے۔
یہ پابندی صرف عظیم مسجد مکہ مکرمہ اور مدینہ کی مسجد نبوی تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ آس پاس کے علاقوں میں بھی اس کا اطلاق ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔