سعودی عرب حکومت کی جانب سے ملک میں دوپہر کے وقت دھوپ میں کام کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزارت محنت و افرادی قوت نے ہدایات جاری کی ہیں جس کے مطابق دوپہر 12 سے 3 بجے تک کھلے مقامات پرکام کرنے پر پابندی ہوگی۔ رپورٹس کے مطابق پابندی کا اطلاق 15 جون سیہوگا اور 15 ستمبر تک نافذ رہے گی۔