ایک تازہ بیان میں سعودی عرب نے اسراییل کی جانب سے ایران کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ اس کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کی طرف سے شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے فریقین پر زور دیا کہ وہ انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی کو کم کریں۔
سعودی عرب نے خطے میں جاری فوجی تنازعات کے نتائج سے خبردار کیا ہے۔
سعودی عرب نے عالمی برادری اور بااثر اور فعال فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ خطے میں کشیدگی کو کم کرنے اور تنازعات کے خاتمے کے لیے اپنا کردار اور ذمہ داریاں ادا کریں۔