سعودی عرب کے 8 علاقوں میں 24 نمازیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔سعودی وزارت اسلامی امورکا کہنا ہے کہ 24مساجد عارضی طور پر بند کردی گئی ہیں۔
سعودی عرب، آسٹرازینیکا سےخون میں پھٹکیاں بننے کے 15کیسز کی تصدیق
اس سے قبل سعودی حکومت نے عالمی وبا کورونا سے متعلق غلط خبر پھیلانے والوں پر جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں کورونا سے متعلق افواہ پر جرمانہ ہوگا۔
کورونا سے متعلق افواہ پھیلانے پر1سے10لاکھ ریال جرمانہ اور 5سال قید ہوسکتی ہے، وزارت داخلہ کے مطابق کورونا سے متعلق افواہ پر دونوں سزائیں بیک وقت بھی دی جاسکتی ہیں