سعودی عرب نے مشرقی بندر گاہ پر تیل تنصیبات کے قریب ڈرون اور میزائل حملے کی تصدیق کر دی۔ سعودی وزارت توانائی نے مشرقی بندر گاہ پر تیل تنصیبات کے قریب ڈرون اور میزائل حملے کی تصدیق کی تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
اس سے پہلے سعودی اتحادی فورسز کہنا تھا کہ حوثی باغیوں کے ڈرون حملوں کے بعد یمن میں حوثیوں کے عسکری ٹھکانوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔
حوثی ملیشیا نے اتوار کی صبح سعودی عرب کی جانب بارود سے بھرے 12 ڈرون بھیجے تھے جنہیں اتحادی فورسز نے تباہ کردیا تھا۔