ریاض(پی پی آئی)سعودی وزارت حج و عمرہ نے یاد دہانی کرائی ہے کہ عمرہ ویزے کی میعاد ختم ہوجانے کے بعد بھی سعودی عرب میں مقیم زائرین کے لئے دی گئی مہلت ہفتہ 28 مارچ کو ختم ہوگئی۔
خصوصی ر عایت کے تحت ایسے عمرہ زائرین جو سفری پابندی کے باعث وقت مقررہ پر اپنے ملک نہ جاسکے ان پر عائد جرمانے معاف کر دئیے گئے تھے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے زائرین کو اطمینان دلایاتھا کہ اگر وہ مہلت کے اندر مملکت سے رخصت ہوجائیں گے تو ایسی صورت میں ان پر کوئی جرمانہ نہیں ہوگا اور نہ ہی ان سے کوئی قانونی باز پرس ہوگی-