جدہ: سعودی عرب میں پہلی ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن کے عہدے پر ایک خاتون کو تعینات کیا گیا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق وزارت تعلیم اور بالخصوص محکمۂ تعلیم جدہ میں مختلف عہدوں پر فرائض انجام دینے والی منال بنت مبارک اللہیبی کو ریجنل ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔
منال بنت مبارک اللہیبی کی بطور ریجنل ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن ترقی کی منظوری سعودی کابینہ دیدی جس پر خاتون ماہر تعلیم نے شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر تعلیم یوسف البنیان سے اپنا ترقی نامہ لیتے ہوئے خاتون ماہر تعلیم نے کہا کہ اپنے عہدے اور ذمہ داریوں پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گی۔
یاد رہے کہ منال اللھیبی اس سے قبل وزارت تعلیم میں مختلف عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں اور متعدد عہدوں پر وہ کام کرنے والی پہلی سعودی خاتون تھیں ریجنل ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن کی بھی پہلی خاتون تقرری ہیں۔