سعودی عرب کے نئے مالی سال کے خسارے کے بجٹ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ مال سال 2017ء کے بجٹ میں خسارے کا تخمینہ 52 ارب 80 کروڑ ڈالرز لگایا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کی پیشین گوئی کے مطابق سعودی عرب کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی آیندہ مالی سال کے دوران شرح نمو دو فی صد رہے گی۔موجودہ مالی سال کے دوران سعودی معیشت میں بہتری آئی ہے اور معیشت کی شرح نمو 1.3 رہی تھی۔
وزارت کے تخمینے کے مطابق 2018ء میں جی ڈی پی کی شرح بڑھ کر 2.1 فی صد ہوجائے گی۔اگر معاشی اصلاحات پر عمل درآمد نہ کیا جاتا تو شرح نمو 0.9 فی صد رہتی۔
سعودی عرب تیل کی معیشت پر انحصار کم کرنے کے لیے وژن 2030ء پر عمل پیرا ہے۔ اس کے تحت مختلف شعبوں میں معاشی اصلاحات کی جارہی ہیں۔آیندہ مالی سال کے دوران غیر تیل سیکٹر کی شرح نمو 2.5 فی صد متوقع ہے۔