ریاض :سعودی وزارت حج و عمرہ نے غیر ویکسین یافتہ افراد کو عمرہ اور مسجد الحرام میں نماز ادا کرنے کی اجازت دے دی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت حج و عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس حوالے پیغام جاری کیا۔
وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ صرف ان غیر ویکسین یافتہ افراد کو عمرہ اور زیارت کی اجازت ہوگی، جو اب تک کورونا وائرس کا شکار نہیں ہوئے ۔سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ ملک میں کورونا وبا کی صورتحال مستحکم ہے، جس کے باعث اب غیر ویکسین یافتہ افراد کو عمرہ کرنے اور مسجد الحرام میں نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے۔وزارت حج و عمرہ نے غیر ویکسین یافتہ افراد کو صرف اس شرط پر اجازت نامہ جاری کیا جائے گا کہ اس نے کورونا کے شکار کسی مریض سے میل جو ل نہ کیا ہو۔
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹس ٹروڈیو نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ میں اسے ناقابل یقین حد تک پریشان کن قرار دیا اور کہا کہ میں اس تشدد کی شدید مذمت کرتا ہوں جس کی کینیڈا میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
اس موقع پر کینیڈا کے وزیراعظم نے مسجد میں جرات مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ آور کو پکڑنے والوں کی ہمت کو بھی داد دی۔
صوبے اونٹاریو کے سربراہ ڈگ فورڈ نے کہا کہ ہمارے صوبے میں اس طرح کی برائی اور نفرت انگیز کارروائیوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے اور ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔