ریاض،5جون:حرمین شریفین کے امور کی صدارت نے اس سال کے حج سیزن کے لیے اپنا سب سے بڑے آپریشنل پلان کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ منصوبہ کرونا وبا کے خاتمے کے بعد لاکھوں کی تعداد میں حجاج کرام کی واپسی کے تناظر میں بنایا گیا ہے۔ اس میں”دو مقدس مساجد کے امور” کے صدر نشین شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے میڈیا فورم کو آپریشنل پریذیڈنسی منصوبے کے نمایاں خدوخال سے آگاہ کیا۔ اس پلان میں سٹرٹیجک اہداف سے متعلق کئی اہم محاور پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ اس موقع پر وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق رابعہ بھی موجود تھے۔صدر نشین عمومی صدارت حرمین شریفین نے اشارہ کیا کہ یہ آپریشنل منصوبہ ان عظیم کامیابیوں اور طویل مدتی کامیابیوں کی توسیع ہے جو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ان کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں حرمین شریفین کے مہمانوں کو فراہم کی جانب والی تمام خدمات میں بہتری لاتی ہے۔









