سعودی عرب میں کورونا وائرس سے 18 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی سعودی عرب میں چین کے بعد کورونا وائرس سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔

خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 244 متاثر ہوچکے ہیں۔
ادھر بحرین ، متحدہ عرب امارات ، عمان اور کویت میں بھی کورونا وائرس کے متعدد کیس سامنے آچکے ہیں جس کے بعد طبی الرٹ جاری کردیا گيا ہے ۔









