اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بشار جعفری نے کہا کہ سعودی عرب دہشت گردوں کی حمایت اور عربوں اور مسلمانوں کی شبیہ خراب کررہا ہے۔
شام کے مندوب نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ آل سعود کے شہزادے گندی پالیسیوں پر عمل کرکے اپنی پوزیشن بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہا کہ آمر اور ڈکٹیٹر حکومتوں کو بین الاقوامی اداروں میں بات کرنے کا حق نہیں ہے ۔
شامی مندوب نے کہا کہ سعودی عرب کی سرکردگی میں قائم عرب اتحاد دہشت گردوں کی حمایت اور بے گناہ انسانوں کا خون بہانے کے لئے تشکیل پایا ہے۔
انہوں نے شام میں دہشت گردوں کے لئے ترکی کی حمایت کا بھی ذکرکیا اور کہا کہ ہزاروں دہشت گردوں کو شام بھیجنے کے لئے اپنی سرحدیں کھول دینے اور دہشت گردوں کو شام روانہ کرنے کے تعلق سے ترکی کا کردار بہت ہی نمایاں رہا ہے۔
اقوام متحدہ میں شام کے مندوب بشار جعفری نے شام میں دہشت گردوں کے خلاف فوج کی حالیہ کامیابیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام کے عوام نے دنیا کے سبھی ملکوں کی اقوام کی نمائندگی میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ کی اور انہوں نے اپنی شجاعتوں کی داستانیں رقم کی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب امریکا اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ذریعے شام میں مارچ دوہزار گیارہ سے بحران پیدا کیا گيا ہے جس کا مقصد علاقے میں اسرائیل کی سیکورٹی کو یقینی بنانا تھا لیکن شامی فوج نے استقامتی فورس کی مدد سے پچھلے چند مہینوں کے دوران دہشت گردوں پر کاری ضرب لگائی ہے۔