سعودی وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت نے رواں سال موسم حج کے دوران مویشیوں کی مقامی طلب کو پورا کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن میں وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کے ڈائریکٹر جنرل ماجد بن عبداللہ الخلیف نے انکشاف کیا ہے کہ حج سیزن کے دوران جانوروں کی کھیپ کئی ممالک سے آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار حج سیزن کے دوران 1,500,000 سے زائد مویشیوں کی آمد متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ حج اور عید کی قربانی کے لیے تقریباً دس لاکھ سے زائد مویشیوں کی کھیپ جدہ اسلامی بندرگاہ کے ذریعے منگوائی گئی ہے۔
ان جانوروں کی دیکھ بھال کے پیش نظر وزارت کی سب سے اہم ترجیح جانوروں کے لیے مناسب خوراک کا انتظام ہے۔ اسی طرح، وزارت مویشیوں کو حفاظت کے لیے اپنی تمام سہولیات اور آپریشنز میں معیاری طریقہ کار کی اپناتی ہے، جیسے کہ ان کی صحت کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے فوری ورچوئل اور لیبارٹری معائنہ اور خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے ویٹرنری قرنطینہ نظام (قانون) میں مذکور مکمل قرنطینہ طریقہ کار کا نفاذ یقینی بنانا۔
عبداللہ الخلیف نے بتایا کہ بازاروں اور مذبح خانوں کے انتظامی منصوبوں اور تکنیکی اور آپریشنل جہتوں سے مقدس شہر میں مویشیوں، سبزیوں اور پھلوں کے لیے مذبح خانوں اور منڈیوں کی تیاری پر کام کیا جا رہا ہے تاکہ جانوروں اور زرعی مصنوعات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔