سعودی عرب کی انٹلیکچوئل شاہی اتھارٹی نے نشرو اشاعت کے حوالے سے وضع کردہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والی 300 ویب سائٹس کو بند کردیا ہے۔ ان میں سے بعض ویب سائٹ مقامی اور بعض بیرون ملک بھی سرچ کی جاتی تھیں۔
بند کی گئی ویب سائٹس کی انتظامیہ پر شاہی انٹیلیکچوئل اتھارٹی کے ضابطہ اخلاق اور اس کے نشریاتی حقوق اور دیگر کاپی رائٹس حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام عاید گیا ہے۔
سعودی عرب کی شاہی اتھارٹی کے ترجمان مُحمد بن عبد اللہ الحسن نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان ویب سائٹس کی بندش کی وجہ دانشورانہ ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔
ان ویب سائٹس سے بغیر اجازت کے نشریاتی اور اشاعتی مواد ڈائون لوڈ کرکے استعمال کرنے کی کوشش کی گئی۔ فلموں، اسپورٹس چینلز اور براہ راست نشریات پیش کرنے والے چیلنز سے مواد لے کراسے بغیر اجازت کے ویب سائٹس پر شائع کیا گیا۔
الحسن نے زور دے کر کہا کہ دانشورانہ املاک نشریاتی حقوق ، فلموں ، سیریلز اور دیگر کی خلاف ورزی کرنے والی ویب سائٹوں کے خلاف کارروائی کا مجاز ادارہ ہے۔
اتھارٹی نے ویب سائٹوں پر ایک وسیع معائنے کی مہم چلائی ہے جو خاص طور پر حقوق محفوظ رکھنے کے نظام ، بشمول سائٹوں سمیت ، دانشورانہ املاک کے نظام کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ اتھارٹی قوانین اور ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے تمام افراد کو جوابدہ قرار دینے میں کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں اور رہائشیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ نشرو اشاعت کی کسی بھی خلاف ورزی کی نشاندہی کے لیے کسٹمر سروس نمبر ‘920021421’ کے ذریعے اپنی شکایت مجاز حکام تک پہنچائیں۔