سعودی عرب کے شہر تبوک کے ایک پارک میں خاتون پر تشدد کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر تبوک کے علاقے میں ایک پارک میں خاتون پر حملے اور اسے تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
رپورٹس کے مطابق ویڈیو سامنے آنے کے بعد سعودی عرب کے شہریوں میں شدید غم و غصہ دیکھنے میں آیا تھا اور بڑی تعداد میں لوگوں نے انٹرنیٹ پر سفاک شخص کے رویے کی مذمت کی اور اس کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
عرب میڈیا کے مطابق اس واقعے کے بعد پولیس متحرک نظر آئی اور اس نے خاتون پر حملہ کرنے کے الزام میں ایک شہری کو گرفتاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔