سعودی عرب نے شاپنگ مالز میں داخلے کے لیے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی دو خوراکوں کو لازمی قرار دے دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق 10 اکتوبر سے سعودی عرب کے مالز، سرکاری اور تعلیمی اداروں میں کورونا ویکسین کی دو خوراکوں کے بغیر داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔
سعودی حکومت کی جانب سے 10 اکتوبر تک مکمل ویکسینیشن کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی جو ختم ہوچکی ہے، جن افراد نے ویکسین نہیں لگوائی اب انہیں مذکورہ مقامات میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔