ریاض : سعودی عرب نے روس اور مغرب کے درمیان یوکرین کے بحران پر جاری کشیدگی کے پیش نظر عالمی مارکیٹ میں تیل کی رسد میں ممکنہ کمی کی صورت میں اپنی پیداوار بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔سعودی وزیر تیل علی النعیمی نے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں سوموار کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ”اس وقت سعودی مملکت کی تیل کی یومیہ پیدوار قریباً چھیانوے لاکھ بیرل ہے جبکہ اس کی یومیہ پیدواری صلاحیت ایک کروڑ پچیس لاکھ بیرل ہے۔Copyright Dailyaag - All Rights Reserved