یمنی فوج نے سعودی عرب کے ایک پیشرفتہ ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے۔ یمنی ذرائع ابلاغ نے ملکی فوج اور رضاکار فورس کی جانب سے سعودی عرب کے پیشرفتہ ڈرون طیارے کو مار گرائے جانے کا ویڈیو جاری کیا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی ذرائع ابلاغ نے منگل کے روز سعودی عرب کی فضائیہ کے CH-4 قسم کے ڈرون طیارے کو مار گرائے جانے کا ویڈیو جاری کیا ہے۔









