سعودی عرب نے ترکیہ اور شام میں زلزلہ زدگان کے لیے 183 ملین ریال کے منصوبوں کا اعلان کر دیا۔سعودی وزیرِ مملکت برائے امورِ خارجہ عادل الجبیر نے اس بات کا اعلان انٹرنیشنل ہیومنٹیرین فورم سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ 75 ملین ریال کی لاگت سے زلزلہ زدگان کے لیے 300 مکانات تعمیر ہوں گے، 40ملین ریال سے زلزلہ متاثرہ یتیموں کی کفالت کی جائے گی۔
سعودی وزیرِ مملکت برائے امورِ خارجہ عادل الجبیر نے بتایا کہ 18 ملین ریال سے متاثرین کی بہبود کے کام کیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 19.8 ملین ریال سے شام میں زلزلہ زدگان کی طبی امداد کی جائے گی۔
سعودی وزیرِ مملکت برائے امورِ خارجہ عادل الجبیر نے یہ بھی بتایا کہ 40 ملین ریال سے زلزلہ متاثرہ یتیموں کی کفالت کی جائے گی۔