یمن کے دارالحکومت صنعا پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے وحشیانہ بمباری کی ہے۔
المسیرہ ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے وحشیانہ بمباری کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں کے تازہ ترین مجرمانہ ہوائی جارحیت میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
سعودی طیاروں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متعدد بار صنعا پر ہوائی حملے کئے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔
یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔
سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔