اقوام متحدہ کی خصوصی خاتون رپورٹراگنس کیلامارڈ نے سعودی عرب میں بغیر مقدمات کی سماعت کے پھانسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاشقجی کے قتل میں سعودی عرب کے اعلی حکام ملوث ہیں اور وہ اپنی رپورٹ آج اقوام متحدہ میں پیش کردیں گی۔
اس نے کہا کہ وہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ آج اقوام متحدہ میں پیش کردیں گی۔ اقوام متحدہ کی رپورٹر نے کہا کہ ٹھوس شواہد موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب کے اعلی حکام خاشقجی کے قتل میں ملوث ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹر نے اس سے قبل کہا تھا کہ سعودی عرب کے حکام خاشقجی کے قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں رکاوٹ پیدا کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے اہلکاروں نے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے حکم پر سعودی صحافی جمال خاشقجی کو ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصلخانہ میں بہیمانہ اور مجرمانہ طور پر قتل کردیا تھا سعودی عرب نے اب تک خاشقجی ۔