خلیفہ حفتر سے وابستہ نیم فوجی دستوں نے طرابلس میں مسجد اور رہائشی علاقوں پر بمباری کی۔
الجزیرہ ٹیلی ویژن چینل کے مطابق لیبیا کی قومی حکومت نے کہا ہے کہ خلیفہ حفتر سے وابستہ نیم فوجی دستوں نے کل طرابلس میں ایک مسجد پربمباری کی۔
مقامی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا نے مسجد اور رہائشی علاقوں پر بمباری کی تصاویر شائع کیں۔
اس رپورٹ کے مطابق خلیفہ حفترکی فورسز بدستور طرابلس کے جنوب میں واقع علاقے عین زاره پر بمباری کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ خلیفہ حفتر کی فوج نے اپریل دو ہزار انّیس میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور بعض مغربی ملکوں کی حمایت سے دارالحکومت طرابلس پر حملہ کیا تھا۔