سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور اردن کے شاہ عبداللّٰہ کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ دو ریاستی حل کی بنیاد پر مسئلہ فلسطین کا سیاسی حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔