محمد بن سلمان نے اپنے سسر کو بھی گھر میں نظربند کرنے کا حکم جاری کردیا۔
سعودی عرب کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ولیعہد محمد بن سلمان کے حکم پر ان کے سسر” مشہور بن عبدالعزیز” کو گھر میں نظر بند کردیا گیا ہے۔
بن سلمان کے حکم پر ان کے سسر” مشہور بن عبدالعزیز” کو نظر بند کردیا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ ان کی نظر بندی کے احکامات ایک ایسے وقت جاری کئے گئے ہيں کہ جب انہوں نے سعودی دربارسے وابستہ سیکورٹی حکام کی اطلاع میں لائے بغیر امریکہ کے ایک انتہائی اہم سیکورٹی عہدیدار سے ملاقات کی تھی۔
” مشہوربن عبدالعزیز” سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے سوتیلے بھائی ہيں، ان کے علاوہ شاہ سلمان کے چار اور بھی بھائی ہيں جو ولی عہد بن سلمان کی بادشاہت کے لئے خطرہ شمار ہوتے ہيں۔
مشہور بن عبدالعزیز کی بیٹی سارہ بنت مشہور سے محمد بن سلمان کی شادی اپریل 2008 میں ہوئی تھی، ان کے چار بچے ہيں۔