سعودی عرب کی حکومت نے خواتین کو فوج میں بھرتی ہونے کی اجازت دے دی ہے، اس بات کی تصدیق سعودی وزارتِ دفاع نے کی ہے۔سعودی وزارتِ دفاع کا کہنا ہےکہ آن لائن پورٹل کے ذریعے خواہش مند خواتین سعودی عرب کی فوج میں داخلے کی درخواست دائر کر سکتی ہیں۔
سعودی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ خواتین کی جانب سے سعودی عرب کی آرمی، ایئر فورس، نیوی سمیت دیگر اداروں میں درخواست دی جا سکتی ہے۔
سعودی وزارتِ دفاع کا مزید کہنا ہے کہ فوج میں بھرتی کی خواہش مند خواتین کی عمر 21 سے 40 سال ہونی چاہیئے۔
سعودی وزارتِ دفاع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی فوج میں بھرتی ہونے کی خواہش مند خواتین کا قد 155 سینٹی میٹر یا اس سے زیادہ ہونا ضروری ہے۔