سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے قتل جرم میں شاہی خاندان کے ایک فرد [شہزادے] کو سزائے موت کا حکم دیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے ایک شہزادے ترکی بن سعود بن ترکی الکبیر نے ایک سعودی شہری عادل بن سلیمان بن عبدالکریم المحیمید کو تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔
جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت دینے کا حکم دیا گیا ہے۔
سعودی پولیس نے قتل کیس میں ملوث ملزم کو حراست میں لے کر اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔ گواہان کی شہادتوں اور دیگر ٹھوس ثبوت ملنے کے بعد سپریم کورٹ نے ملزم کو سزائے موت سنائی تھی۔ سعودی شاہی فرمان میں بھی عدالت کی طرف سے سنائی گئی سزا برقرار رکھی گئی تھی۔ کل منگل کو ملزم کو سنائی گئی سزا پر عمل درآمد کرلیا گیا۔