سعودی سیکورٹی اہلکار ماہ رمضان کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے ملک کے مشرقی شہر العوامیہ پر مسلسل حملے کر رہے ہیں۔
خبروں کے مطابق سعودی فوجیوں نے العوامیہ کا محاصرہ مزید سخت کردیا ہے اور چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئےگھروں میں گھس کر خواتین کی تصاویر بنا رہے ہیں۔ایک اور اطلاع کے مطابق سعودی فوجیوں نے ستائیس روز سے جاری العوامیہ کا محاصرہ مزید سخت کرتے ہوئے، داخلی راستوں پر کنکریٹ کی بنی رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں۔ العوامیہ کےگاؤں مسورہ میں سعودی فوجی مسلسل عام شہریوں کے گھروں پر فائرنگ کر رہے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق العوامیہ کےگاؤں دیرہ پر سعودی فوجیوں کی بمباری کے نتیجے میں متعدد مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔ اس سے پہلے سعودی فوجیوں نے راکٹوں سے حملہ کرکے ، العوامیہ کے علاقے حئی درہ کی مسجد کو شہید کردیا تھا۔سعودی فوجیوں نے دس مئی سے ملک کے مشرقی علاقے العوامیہ کا شدید ترین محاصرہ اور پورے علاقے کو وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنا رکھا ہے۔