سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے جبل النور میں واقع غار حرا کی زیارت کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی حج و عمرے کی وزارت نے حج و عمرے سے متعلقہ تمام اداروں اور کمپنیوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ خانہ کعبہ کے زائرین کو غار حرا لے جانے سے گریز اور شہر مکہ کے پروگراموں سے اس غار کو نکال دیں۔
اس وزارت کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ یہ اقدام زائرین کی سلامتی اور بعض شرعی خلاف ورزیوں سے بچنے کے لئے عمل میں لایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ شہر مکہ کے شمال مشرق میں منی کے راستے کے قریب چار کلومیٹر کی دوری پر جبل النور پر غار حرا واقع ہے جس کی بلندی سطح سمندر سے چھے سو اکّیس میٹر ہے۔
غار حرا اس پہاڑ کی چوٹی پر واقع ہے جہاں حضور ختمی مرتبت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے معبود حقیقی سے راز نیاز اور اس کی عبادت کیا کرتے تھے۔