صیہونی حکومت کی فوج کے سابق ترجمان نے لبنان کی حزب اللہ کے ناقابل تسخیر ہونے کا اعتراف کیا۔ المیادین کی رپورٹ کے مطابق عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت کی فوج کے ایک سابق ترجمان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اگر ہم سمجھتے ہیں کہ سید حسن نصراللہ سفید جھنڈا اٹھائیں گے تو سمجھ لیں کہ ہم نے ایک اسٹریٹجک غلطی کی ہے۔









