حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے عالمی یوم قدس کی ریلیوں میں عوام سے وسیع پیمانے شرکت کی اپیل کی ہے۔
العہد کی رپورٹ کے مطابق سید حسن نصراللہ نے بیروت میں ماہ رمضان المبارک کی پہلی شب قدر میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اس سال عالمی یوم قدس خاص اور مکمل طور پر مختلف حالات میں منایا جائے گا۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ ان دنوں غزہ کے باشندوں کو ایک طرف صیہونی حکومت کے ہاتھوں قتل عام، بھوک مری، تباہی و ویرانی، دربدری اور خوف و ہراس پھیلائے جانے جیسے اقدامات کا سامنا ہے تو دوسری طرف مزاحمت کے جیالے، غزہ کی جنگ میں غاصب فوجیوں کے مقابلے میں پائیداری و استقامت کا مظاہرہ کر رہے ہيں۔
حزب ا للہ کے سربراہ سید نصراللہ نے کہا کہ لبنان، شام اور یمن کے واقعات اور اقتصادی حالات سے متلعق جو صورتحال پیدا ہوچکی ہے، اس کے لئے ہمیں دعا کے لئے ہاتھ بلند کرنے چاہیے۔