فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے ترجمان نے کہا ہے کہ صیہونیوں میں حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ کی جمعے کی تقریر کے نتائج سے کھلبلی مچی ہے اور ان میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔

موصولہ خبروں کے مطابق تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان محمد الحاج موسی نے کہا ہے کہ ہمیں حزب اللہ پر پورا یقین ہے اور حزب اللہ کے اقدامات انتہائی موثر ہيں اور یہ گروہ ، صیہونی حکومت کے مقابلے میں بہت طاقتور ہے اور پوری قوت سے اس کے خلاف برسر پیکار ہے-
یمن کےدارالحکومت صنعا میں قومی نجات حکومت کے انفارمیشن کے وزیر ضیف اللہ الشامی نے بھی اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور یورپی ملکوں کو حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ کی جمعے کی تقریر کا انتظار ہے-
صیہونی حکومت کے چینلوں نے رپورٹ میں کہا ہے کہ حسن نصراللہ کی تقریر سے پہلے ہی پورے مغربی ایشیا کی سانسیں ان کے سینوں میں رک ہوگئی ہیں ۔









