اوریا : ضلع کے صدر کوتوالی علاقے میں بدھ کی صبح کنٹیر اور کار کی آمنے سامنے کی ہوئی ٹکر میں ایک پرائیویٹ اسکول مالک کی موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ علاقے کے جالون چوراہے کے نزدیک آج صبح ایک کنٹینر اور کار میں زور دار ٹکر ہوگئی۔
ٹکر اتنی زور دار تھی کہ کار کے پرخچے اڑ گئے اور کار میں سوار اسکول مالک کار کے اندر پھنس گئے ۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے سخت مشقت کے بعد زخمی کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا۔ جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے د یا۔
حادثے میں تباہ ہوئی کار کے نمبر سے متوفی کی شناخت صدر کوتوالی علاقے ستیشور مہال باشندہ انکر پوروال کے طور پر کی گئی ہے۔ پوروال شہر میں واقع شاہ پربھو دیال اسکول کے منیجر اور بی جے پی ویاپار سیل کے ضلع صدر تھے ۔