کانپور: پٹرول -ڈیزل کی قیمتیں بڑھائے جانےکے خلاف پورا حزب اختلاف اب حکومت کو گھیرنے میں جٹ گیاہے۔روزانہ سیاسی پارٹیوں کے رہنما مظاہرے کے انوکھے طریقے اپنا کر اپنی مخالفت درج کرارہے ہیں۔
کبھی کوئی رہنما رسی سے کار کھینچ رہاہے ،توکوئی ٹرائی سائیکل سے اسکوٹی کھینچ کر مخالفت کا اظہار کررہا ہے۔وہیں کچھ رہنما ٹھیلہ گاڑی پر پٹرول وڈیزل رکھ کر فروخت کررہے ہیں۔
دوشنبہ کو کانگریس رہنماؤں نےمظاہرہ کرکے پٹرول وڈیزل کی بڑھی قیمتوں پر مخالفت درج کراتے ہوئے مرکز کی بی جے پی حکومت سے قیمتوں میں اضافہ کی واپسی کا مطالبہ کیاہے۔
سابق رکن پارلیمنٹ نے کھینچی کار:پٹرول اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف اب کانگریس رہنما سڑکوں پراترکر مظاہرہ کررہے ہیں۔ کانپور میں سابق رکن پارلیمنٹ سمیت کانگریسیوں نے انوکھے انداز سے مظاہرہ کیا۔سڑک پر گول چوراہے کے پاس سابق رکن پارلیمنٹ راکیش سچان نے کار کو رسی سے کھینچ کر مخالفت ظاہر کی۔وہیں کانگریس دیہی کانپور کی ضلع صدراوشارانی کوری نے موٹرسائیکل کھینچ کرمظاہرہ کیا،ساتھ میں موجود کانگریسیوںنے نعرہ بازی کرکے مرکزی حکومت پر بھڑاس نکالی۔
قومی معذور پارٹی نے بھی ظاہر کی مخالفت:قومی معذور پارٹی کے زیر اہتمام ڈیزل وپٹرول کی بڑھی قیمتوں کے خلاف میں ٹرائی سائیکل سے اسکوٹی کھینچ کر معذوروںنے اپنی مخالفت ظاہر کی۔قومی معذور پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ویریندر کمارنے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے بڑھنے پرناراضگی ظاہر کی ہے۔انھوںنے کہاکہ حکومت گرانی کم کرنے کے بجائے انتخابی تشہیر میں لگی ہے، معذور شخص بھکمری کے شکار ہیں۔
سماجوادی رہنماؤںنے ٹھیلے پر فروخت کیاپٹرول وڈیزل:سماجوادی پارٹی کے کارکن ہرپریت سنگھ ببر کی رہنمائی میں کارکنوںنے ٹھیلے پر پٹرول وڈیزل کی دکان لگاکر مظاہرہ کیا۔انھوںنے کہاکہ پٹرول وڈیزل مہنگا کرکے ایک نئے کاروبار کی راہ دکھائی گئی ہے۔ وہیں پٹرول وڈیزل کی قیمتیں بڑھنے کی مخالفت میں سماجوادی پارٹی کے رہنماؤں نے سیاہ پٹی باندھی اور نیم برہنہ مظاہرہ کیا۔ اس کے علاوہ انھوںنے ٹھیلے پر پٹرول وڈیزل رکھ کربھی فروخت کیا۔
تانگا میں بیٹھ کر استعفیٰ کاکیامطالبہ:سی ٹی آئی سے شاستری چوک چوراہا تک سماجوادیوںنے تانگا میں بیٹھ کرپٹرول وڈیزل کی بڑھی قیمتوں کو لے کر یوگی حکومت سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔اس دوران دھرمیندر سنگھ بالی،سابق ریاستی سکریٹری جے پرکاش کنہیاوغیرہ موجودتھے۔