ایڈنبرا: اسکاٹ لینڈ میں ایک 25 ایکڑ کا نجی جزیرہ فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق اسکاٹ لینڈ ساحل سے کچھ فاصلے پر موجود ایک نجی جزیرہ فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے، جس کی قیمت ایک لاکھ 88 ہزار ڈالرز مقرر کی گئی ہے۔
گیٹ آف فلِیٹ نامی قصبے سے تقریباً 10 کلو میٹر دُور واقع 25 ایکڑ کے غیر آباد جزیرے ’’بارلوکو ‘‘ کو گیلبریتھ نامی گروپ نے فروخت کے لیے آن لائن پیش کیا ہے۔ یہاں موسم سرما میں جنگلی حیات کے پانی پینے کے لیے صرف ایک تالاب کے سوا کوئی عمارت یا سروس موجود نہیں ہے۔
🌴🏝️ Your own private island awaits! 🏝️
A 25-acre private island in Scotland's Fleet Bay, is on sale for $190,000. A rare opportunity for anyone seeking a remote escape with no buildings in sight.
— FOEJ Media (@FoejMedia) April 28, 2023