غرقاب جہاز ٹائی ٹینک کی سیر کو جانے والی لاپتہ آبدوز ٹائٹین کی تلاش جاری ہے، اس حوالے سے برطانوی اخبار نے بتایا ہے کہ کینیڈا کے طیارے کو ٹائی ٹینک ڈوبنے کے مقام سے سگنلز موصول ہوئے ہیں۔
برطانوی اخبار کا دعویٰ ہے کہ سگنل ہر 30 منٹ بعد موصول ہو رہے ہیں، امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کے ساتھ ای میل کے تبادلے میں یہ بات سامنے آئی ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق سمندر میں موجود جدید ترین ’سونو بوائیز‘ سگنل جانچنے میں کامیاب رہے ہیں۔
صدر ایکسپلورر رچرڈ گیریٹ کا اس حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں کہنا ہے کہ ڈیٹا کی بنیاد پر کہتا ہوں کہ زندگی کے اشارے ملے ہیں۔امریکی حکومت کے درمیان رابطوں میں انکشاف ہوا ہے کہ لاپتہ آبدوز کی تلاش کے لیے اضافی سونر ڈیوائسز کے استعمال کے بعد بھی بینگنگ ساؤنڈ سنی گئی۔
امریکی میمو کے مطابق لاپتہ آبدوز کی تلاش کے دوران اضافی صوتی اثرات سنے گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی کوسٹ گارڈز نے بھی لاپتہ آبدوز کی تلاش کے دوران زیرِ سمندر آوازیں سنی جانے کی تصدیق کی ہے۔
Hopes of finding the missing Titanic tourist submarine have been buoyed after a Canadian aircraft heard ‘banging’ from the depths of the ocean near where the vessel vanished: https://t.co/TFoUKFr2yT pic.twitter.com/LBxtDUkngF
— The Australian (@australian) June 21, 2023
امریکی کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ آبدوز کی تلاش کے دوران کینیڈین طیارے نے زیرِ سمندر آوازوں کا پتہ لگایا ہے۔
برطانوی اخبار کے مطابق حکام نے رپورٹ کی تصدیق نہیں کی ہے۔
Inside the Titanic submarine:
-limited space
-the ride is bolted shut from the OUTSIDE
-you pilot the thing with a game-controlling joystick
What’s more? Each passenger paid $250,000 each for the tour. pic.twitter.com/s8gs2FJwns— Mahnoor Tariq (@smahnoort) June 21, 2023
واضح رہے کہ بحرِاوقیانوس میں سیاحوں کی لاپتہ آبدوز ٹائٹین کی تلاش جاری ہے۔لاپتہ آبدوز کی تلاش میں امریکا اور کینیڈا کے بحری جہاز اور طیارے حصہ لے رہے ہیں۔
ٹائٹین اتوار کو لاپتہ ہوئی
21 فٹ کی آبدوز ٹائٹین مقامی وقت کے مطابق اتوار کی صبح 4 بجے روانہ ہوئی تھی مگر پونے 2 گھنٹے بعد ہی اس کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔
ٹائٹین کی خامی یہ ہے کہ یہ خود اپنی سمت متعین کرنے سے قاصر ہے، یہ سمندر کی سطح پر موجود جہاز سے ملنے والے ٹیکسٹ میسیجز پر انحصار کرتی ہے۔
Here's footage from inside the "Titan" submarine that went missing with 5 tourists viewing the Titanic pic.twitter.com/naQWNlMLcI
— Yash Chaudhari 🌞 (@YashPioneers) June 21, 2023