ایرانی ویٹ لفٹنگ ٹیم نے ایشیائی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور 681 پوانٹس کیساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔
ایران کی ویٹ لفٹنگ ٹیم نے ایشیائی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور 681 پوانٹس کیساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ازبکستان کی ٹیم 682 پوانٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر رہی۔
ارنا رپورٹ کے مطابق، ایرانی ٹیم نے ایشین یوتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے والی ٹیم ازبکستان سے صرف ایک پوانٹ کی فرق کیساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔
اس ایونٹ میں حصہ لینے والی قازقستان کی یوتھ ویٹ لفٹنگ ٹیم بھی مجموعی طور 624 پوانٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہی۔
ایرانی ویٹ لفٹنگ ٹیم، ان مقابلوں میں مجموعی طور پر 12 تمغوں (4 طلائی، 3 چاندی اور 5 کانسی) اور 360-5 پوانٹس کے ساتھ ایشین پاورلفٹنگ چیمپئن شپ کی ساتویں پوزیشن پر کھڑی رہی۔
اس درجہ بندی میں ازبکستان کی ویٹ لفٹنگ ٹیم نے 702۔10 پوانٹس سے اس ایونٹ کا ٹائٹل جیت لیا اور سعودی عرب اور کرغیزستان کی ٹیمیں بالترتیب 602۔10 اور472۔8 پوانٹس کے ساتھ دوسری اور تیسری پوزیشن پر کھڑی رہیں۔
قازقستان، ویتنام اور ہندوستان کی ٹیموں نے بالترتیب چوتھی، پانچویں اور چٹھی پوزیشن حاصل کی۔