ایران کے پہلوانوں نے فری اسٹائل کشتی کے بین الاقوامی مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ ارنا نیوز کے مطابق کروشیا کے دارالحکومت زاگرب میں فری اسٹائل کشتی کے عالمی مقابلے ہوئے جن میں ایران کی چھے رکنی ٹیم نے شرکت کی اور مجموعی طور پر ایک سو چالیس پوائنٹ کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی اور چاندی کے تمغے کی حقدار قرار پائی۔









