سرسا( ہریانہ)۔چونکا دینے والے خلاصہ میں اس بات کا پتہ چلا ہے کہ آشرم میں لڑکیو ں کی الماری سے عصمت ریزی کرنے والے بابا کی سرنگ کا خفیہ دروازہ دستیاب ہوا ہے۔محکمہ بہبود برائے اطفال کی ٹیم آشرم کو جہاں پر لڑکیوں کاقیام تھا خالی کرانے کے لئے پہنچی۔
ٹیم کے ایک رکن اپنے نام کا انکشاف نہ کرنے کے وعدے پر بتایا کہ ایک الماری کھولنے پر وہاں ایک دروازہ دستیاب ہوا جو عصمت ریزی بابا کی سرنگ کے اندر جاتاہے۔یہاں پر اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ سرسا میں ڈیرا سچا سودا کے دو کیمپس ہیں ۔
ایک جو شہر کے قریب میں ہے جبکہ دوسرا کچھ فاصلے پر موجود ہے۔قدیم ڈیرا میں لڑکیوں کے اسکول او رکالج ہیں جبکہ نئے ڈیرا میں لڑکوں کے اسکول اور کالج قائم کیاگیا ہے۔
رام رحیم خود بھی نئے ڈیرا میں رہتا تھا۔رام رحیم نے لڑکیو ں کا اسکول اور کالج نئے ڈیرا کو منتقل کردیاتھا جبکہ قدیم ڈیرا میں لڑکوں کا اسکول اور کالج قائم کیاگیا۔ڈیرا انتظامیہ نے کالج اور اسکول کی منتقلی کے متعلق حکومت کو ایک مکتو ب روانہ کیا اور این او سی بھی مانگی۔
ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق حکومت نے خفیہ طور سے ڈیرا کو اس کام کی انجام دہی کے لئے این او سی بھی جاری کردی تھی‘ مگر حکومت نے لڑکیوں کا کالج منتقل کرنے کی اجازت نہیں ۔ باوجود اسکے اسکول اور کالج دونوں منتقل کردئے گئے اور حکومت نے اس کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی۔