حزب اللّٰہ کے سیکریٹری جنرل حسن نصراللّٰہ کو شدید فلو کے بعد انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔ایرانی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ حسن نصراللّٰہ کو انفلوائنزا ہوا ہے۔
ذرائع نے ایرانی خبر ایجنسی اِرنا کو بتایا کہ حسن نصراللّٰہ زکام میں مبتلا ہیں اور اسپتال میں زیر علاج ہیں۔دوسری طرف سعودی اور لبنانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللّٰہ کے جنرل سیکریٹری کو فالج کا حملہ ہوا تھا۔
جمعہ کو حسن نصراللّٰہ نے ایک خطبہ بھی موخر کر دیا تھا، حزب اللّٰہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیکریٹری جنرل کو انفلوائنزا ہوا ہے اور وہ بات نہیں کرسکتے۔
سعودی صحافی حسین الغاوی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حسن نصراللّٰہ کو دوسری بار فالج کا حملہ ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نصراللّٰہ بیروت کے گریٹ پرافٹ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
إصابة حسن نصر الله التي أدخلته المستشفى ليست "انفلونزا" كما يشاع ، بل جلطة دماغية ثانية ، نُقل على أثرها إلى مستشفى الرسول الأعظم .
—— pic.twitter.com/q2QSlwWY5u— حسين الغاوي (@halgawi) December 31, 2022