بھبھوا کے سابق ممبراسمبلی اورفی الحال لوک سبھا سیٹ سے بطورآزاد امیدوارالیکشن لڑرہے رام چندریادو کی رہائش گاہ پرپولیس نے چھاپہ مارا ہے۔ پولیس نے یہ کارروائی ان کے پریس کانفرنس میں ہتھیارلہراتے ہوئے دیئے گئے بیان پرکی ہے۔ رام چندریادونے میڈیا کو خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم جہوریت کو بچانے کے لئے گولی چلانے کوتیارہیں۔ ہمیں بس عظیم اتحاد کے لیڈرحکم دیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق کیمورکے ایس پی دلنوازاحمد نے نیوز18 کی خبرپرنوٹس لیتے ہوئے سابق بھبھوا ممبراسمبلی رام چندرسنگھ یادو کی رہائش گاہ پرریڈ کا حکم دیا۔ جس پر نوٹس لیتے ہوئے بھبھوا ڈی ایس پی – ایس ڈی او کی قیادت میں پولیس نے شام تقریباً 6:30 بجے رام چندرسنگھ یادو کے بھبھوا واقع رہائش گاہ پرچھاپہ مارا۔ حالانکہ ابھی سابق ممبر اسمبلی اپنی رہائش گاہ پرنہیں ملے ہیں۔ پولیس کی چھاپہ ماری ابھی چل رہی ہے۔
واضح رہے کہ ایگزٹ پول کے نتائج سامنے آنے کے بعد آرایل ایس پی لیڈر اوپیندر کشواہا نے منگل کو پٹنہ میں لوگوں سےتشدد کی اپیل کرڈالی تھی۔ انہوں نے ایگزٹ پول کو سرے سے خارج کرتے ہوئے واضح طورپرکہا تھا کہ ‘پہلے بوت لوٹ اوراب رزلٹ لوٹ’ کی تیاری چل رہی ہے۔ اگررزلٹ لوٹ کا واقعہ ہوا تو عظیم اتحاد کے لیڈروں سے گزارش ہے کہ ہتھیاربھی اٹھانا ہوتواٹھا لو۔ سڑکوں پرخون بہے گا۔