لوک سبھا کی کارروائی کے دوران سامعین گیلری سے دو لوگوں نے نیچے چھلانگ لگا دی جس سے ممبران پارلیمنٹ میں کھلبلی مچ گئی۔ اس کے علاوہ دو افراد کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کرتے ہوئے بھی پکڑا گیا۔ یہ دونوں رنگین دھواں پھیلا کر احتجاج کر رہے تھے اور پولیس نے پکڑ لیا۔
پارلیمنٹ حملے کی 22ویں برسی پر پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں بڑی کوتاہی، پارلیمنٹ کے سیکورٹی انتظامات پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔ ایوان کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں اور ہر آنے والے کو مختلف چیکنگ سے گزرنا پڑتا ہے، اس کے باوجود دو افراد اپنے ساتھ گیس کا کین لانے میں کامیاب ہو گئے اور سامعین گیلری سے باآسانی چھلانگ لگا دی۔ جمہوریت کے مندر میں ایسی مذموم حرکتوں کے مرتکب افراد کو نہ صرف انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے بلکہ سکیورٹی میں کوتاہی کے ذمہ داروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔سامعین گیلری سے ایک شخص نے چھلانگ لگا دی، پہلے باہر نعرے لگائے گئے۔
Major security breach on Indian parliament attack's 22nd anniversary#WIONOriginals #IndianParliament #ParliamentAttack #ParliamentSecurityBreach pic.twitter.com/OjPz4xXt8I
— WION (@WIONews) December 13, 2023