لکھنؤ: اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں پولیس اور این ایس جی نے دہشت گردانہ واقعات کے تئیں اپنی تیاریوں کو مزید پختہ کرنے کے ارادے سے بدھ کو مشترکہ مشق’گانڈیو۔5′ کو انجام دیا۔
آفیشیل ذرائع نے بتایا کہ یہ مشترکہ مشق جمعرات کو بھی جاری رہے گی۔ مشق کے دوران ریاستی انتظامیہ، یوپی پولیس کی مختلف اکائیوں اور این ایس جی کے ذریعہ مشترکہ طور سے کانوٹر ٹیرر کی ماک ڈرل کی گئی۔ یہ ماک ڈرلس لکھنؤ کے مختلف عوامی مقامات اور اہم اداروں پر منعقد ہوا۔
ماک ڈرل کو لے کر اسپیشل ڈی جی لاء اینڈ آرڈر پرشانت کمار نے عوام کے لئے ایک ایڈوائزر بھی جاری کی۔ اس میں انہوں نے لوگوں سے صبر کرنے اور پریشان نہ ہونے کی اپیل کی۔
ساتھ ہی کسی طرح کی افواہ نہ پھیلانے اور نہ ہی افواہوں پر دھیان دینے کے لئے کہا گیاہے ۔پولیس انتظامیہ کے ذریعہ ماک ڈرل کو بہتر طور سے چلانے کے لئے جو بھی ہدایات دی جائیں ان پر عمل آور ی کو یقینی بنانے کی بھی اپیل گئی ہے ۔