نئی دہلی، 17 جنوری (یو این آئی) شہنشاہ موسیقی کےایل سہگل نے15سال کے عرصے میں 185نغموں کے لیے اپنی آواز دی اور 36فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے سہگل 1930کی دہائی میں فلمی دنیا کے نقشے پر اس وقت نظرآئے جب نیو ٹھیٹر کلکتہ کے مالک بی این سرکارنے سامعین کے سامنے پیش کیا اور انہیں زبردست شہرت حاصل ہوئی۔
گیارہ اپریل 1904 کو جموں کے نوا شہر میں ریاست کے تحصیلدار امرچند سہگل کے گھر میں سہگل کی پیدائش ہوئی تھی ان کا پورا نام کندن لال سہگل تھا ۔
بچپن سے ہی ان کا رجحان موسیقی کی جانب تھا۔انہوں نے کسی استاد سے موسیقی کی باقاعدہ تعلیم حاصل نہیں کی تھی اور نہ موسیقی کے کسی معروف گھرانے سے وابستہ تھے ۔
وہ اکثراپنی والدہ کے ساتھ مذہبی تقاریب اور مندروں میں بھجن کی محفلوں میں شرکت کرتے اور والدہ کے ساتھ مل کر بھجن خود گایا بھی کرتے۔
اس سلسلے میں موسیقی کی ابتدائی تربیت انہوں نے جموں کے ایک غیر معروف سے صوفی بزرگ سلمان یوسف سے حاصل کی تھی۔
موسیقی اور گائکی سہگل کی رگ رگ میں رچی بسی ہوئی تھی چنانچہ سہگل کلکتہ چلے گئے ۔
لیکن انہیں اپنی تعلیم ادھوری چھوڑنی پڑی اور وہاں ٹائپ رائٹر بنانے والی کمپنی میں 80 روپے ماہانہ پر سیلز مین کی نوکری کرلی۔
کلکتہ میں ہی ان کی ملاقات نیو تھئیٹر کے بانی بی۔
این۔
سرکار سے ہوگئی۔
سرکار کو سہگل کی آواز بہت پسند آئی اور انہوں نے نیو ٹھیئٹر میں سہگل کو گلوکار کے طور پر دو سو روپے ماہانہ ملازمت پر رکھ لیا۔