لکھنو:22فروری(یواین آئی) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ نے مالی سال 2021-22کو غریب، مزدور،کسان، نوجوان اور خواتین سمیت سماج کے ہر طبقے کے جذبات کی نمائندگی کرنے والے بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کووڈ بحران کے درمیان یہ بجٹ ریاست میں نئی امید،نئی توانائی اور ترقی کونیا پرواز دینے میں پر فراہم کرے گا۔
مسٹر یوگی نے اسمبلی کے تلک ہال میں منعقد پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ بجٹ ‘ سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کا وشواش’ کے جذبے سے شرشار ہے جو ریاست کی 24کروڑ عوام کے جذبات کی نمائندگی کرتا ہے۔بجٹ میں ہر گھر کو نل،ہر گھر میں بجلی ہر گھیت کو پانی اور ہر ہاتھ کو کام دینے کے عزم کو اپنے اندرے سموئے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ ہر گاوں میں گرام بیت الخلاء،کامن سروس سنٹر، بی سی ساکھی کے ذریعہ سے دور دراز کے علاقوں کو بینکنگ سسٹم سے جوڑے گا۔ کمیونٹی بیت الخلاء میں خواتین کو روزگار جیسی کوششیں سے نہ صرف خواتین کو بااختیار اور خودکفالت کو نیا آیام ملے گا بلکہ ہر گاوں کو ڈیجیٹل بنانے کی سمت میں اہم کردار نبھائیں گے۔
وزیراعلی نے ریاست کا پہلا پیپر لیس بجٹ پیش کرکے نئی تاریخ رقم کرنے کے وزیر مالیات اور ان کی پورٹی ٹیم کو مبارک باد پیش کیا۔ کورنا بحران میں ریونیو حصولی میں آئے مسائل کی وجہ سے مالی منجمنٹ کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعلی نے بجٹ تجاویز کو مکمل و چوطرفہ ترقی اور مختلف طبقات کے مفادات کا خیال رکھنے کی کوششوں کو تیز کرنے والا’ایز اآف لونگ اور’خود کفیل اترپردیش’خواب کو زمین پر اتارنے والا قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ میں خواتین بہبود کی ضمن میں نئی اسکیم’ خاتون سامیرتھ اسکیم’شروع کی جارہی ہے جس کے لئے 200کروڑ روپئے کا نظم بجٹ میں کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ عدم تغذیہ کا شکار بچوں کو مقوی غذا فراہم کرنے کے لئے وزیر اعلی سکشم سپوشن اسکیم متعارف کرائی جارہی ہے۔وزیر اعلی ابھودئے اسکیم کے تحت مستحق بچوں کو ٹیبلٹ بھی دستیاب کرانے کا اس بجٹ میں نظم کیا گیا ہے۔