دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ اور عآپ کے سینئر لیڈر منیش سسودیا کو سی بی آئی نے دوپہر راؤز ایونیو کورٹ میں پیش کیا۔ سماعت کے بعد عدالت نے ان کی ریمانڈ پر فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے منیش سسودیا کو پانچ دنوں کی ریمانڈ سی بی آئی کو دی ہے۔
یعنی 4 مارچ تک منیش سسودیا سی بی آئی کی ریمانڈ میں رہیں گے۔ سی بی آئی نے عدالت سے سسودیا کو پیش کرنے کے بعد پانچ دنوں کی ریمانڈ کا مطالبہ کیا تھا، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔
منیش سسودیا کی سی بی آئی ریمانڈ پر عدالت میں سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ
منیش سسودیا کی سی بی آئی ریمانڈ کے مطالبہ پر راؤز ایونیو کورٹ میں سماعت مکمل ہو چکی ہے۔ سسودنیا کی طرف سے تین وکیل پیش ہوئے جنھوں نے منیش سسودیا کی ضمانت کا مطالبہ کیا۔ حالانکہ سی بی آئی نے ریمانڈ کا مطالبہ کیا ہے۔ اس معاملے پر عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔
میگھالیہ میں دوپہر 1 بجے تک 44.73 فی صد اور ناگالینڈ میں 57.26 فی صد پولنگ
ناگالینڈ اور میگھالیہ میں اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ آج صبح سات بجے سے جاری ہے۔ میگھالیہ میں دوپہر 1 بجے تک، 44.73 فی صد اور ناگالینڈ میں 57.06 فی صد پولنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔
میگھالیہ میں صبح 11 بجے تک 26.7 فی صد اور ناگالینڈ میں 35.3 فی صد پولنگ
ناگالینڈ اور میگھالیہ میں اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ آج صبح سات بجے سے جاری ہے۔ میگھالیہ میں صبح 11 بجے تک، 26.7 فی صد اور ناگالینڈ میں 35.3 فی صد پولنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔