پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اعجاز درانی طویل علالت کے بعد 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ اہل خانہ کے مطابق اعجاز درانی طویل عرصے سے بیمار تھے۔ ان کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر گارڈن ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔
اعجاز درانی نے فلم ’ہیر رانجھا ‘ میں رانجھا کا کردار ادا کیا تھا۔









