ممبئی،13 مئی(یواین آئی)کورونا وائرس سے متاثر معیشت کو پٹری پر لانے کے مقصد سے وزیراعظم نریندرمودی کے اعلان کردہ 20 لاکھ کروڑ روپے کے اقتصادی پیکج کے دم پر شیئر بازار گراوٹ سے ابرتے ہوئے طوفانی تیزی کے ساتھ کھلا۔
بی ایس ای سینسیکس 1470 پوائنٹس کی تیزی لے کر 32841.87 پوائنٹس پر کھلا اور شروعاتی کاروبار میں ہی یہ لیوالی کے دم پر 32845.48 پوائنٹس کے سب سے اوپر کی سطح تک گیا۔حالانکہ ابھی سینسیکس 723 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 32094 پوائنٹ کپر کاروبار رہاہے۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج این ایس ای کا نفٹی 382 نمبروں کی تیزی لے کر 9584.20 پوائنٹ پر کھلا اور لیوالی کے دم پر یہ شروعاتی کاروبار میں ہی 9585.50 پوائنٹ کے سب سے اونچی سطح تک چڑھا۔حالانکہ اس کے بعد بکوالی ہوئی جس سے ابھی یہ 213 پوائنٹ کی تیزی لےکر 9409 پوائنٹ پر کاروبار رہا ہے۔
وزیراعظم کے ذریعہ کئےگئے اقتصادی پیکج کے اعلان کے سلسلے میں آج شام چار بجے وزیر خزانہ نرملا سیتارمن تفصیلی اطلاع دیں گے۔